
امریکی میڈیا: برازیل کے نامور فٹ بالر پیلے(1940۔2022) گزشتہ رات 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے
برازیلین کھلاڑی پیلے چند ہفتوں سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے،پیلے آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔تین بار فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے والے پہلے کھلاڑی نے بچپن انتہائی غربت میں گزارا، چائے کی دوکان پر کام کیا۔فٹ بال والد سے کھیلنا سیکھا،18برس کی عمر میں برازیل فٹ بال کی اس ٹیم کا حصّہ بنے جس نے ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔پیلے فٹ بال کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین ورلڈ کپ جیتے پہلا ورلڈ کپ 1958میں،دوسرا ورلڈ کپ 1962اور تیسرا ورلڈ کپ 1970کو جیتا اور1977میں ریٹائر ہوئے۔گزشتہ برس سے پیلے آنت کے کینسر میں مبتلا تھے جس کے آپریشن کے باوجود صحت یاب نہ ہوسکے۔
2022کے فیفا ورلڈ کپ کی جانب سے پیلے کو صدی کا بہترین فٹ بال کھلاڑی قرار دیا جا چکا ہے۔پیلے نے فٹ بال کو آرٹ کا درجہ دیا،22سال کیرئیر میں 1300سے زائد میچ کھیلے۔