پشاور: پشاور میں 1ماہ کے دوران نمونیا سے 175بچوں کی ہلاکت

پاکستان کے شہر پشاور میں نمونیا کی بڑھتی وبا بے قابو،ایک ماہ کے اندر نمونیا سے متاثر 175بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق نمونیا سے 153بچے خیبر ٹیچنگ ہسپتال،12بچے لیڈی ریڈنگ جب کہ 10بچوں کی ہلاکت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہوئی۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اب تک نمونیا سے متاثر 447بچوں کو لایا جاچکا ہے۔