وزیرِ اطلاعات مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ چور ملکی تاریخ کا بدترین اور ناکام تجربہ تھا،ترقی کرتے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوے کہا ہے کہ سیاسی بے روزگاروں کی حکومت 2018سے لے کر 2022اپریل تک مسلط تھی۔امپورٹڈ ٹولے اور فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا۔فارن ایجنٹ چور ملکی تاریخ کا بدترین اور ناکام ترین تجربہ تھا ترقی کرتے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا، خط کے پیچھے نہ چھپیں اور استعفے دیں۔
مریم اورنگ زیب نے گفتگو کرتے ہوے پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے اور وہاں الیکشن کروانے کا بھی مشورہ دیا۔