پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں،وہ احتساب نہیں چاہتے تھے.

چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔انتخابات کے لیے حکومت سے زیادہ ان کے پیچھے بیٹھے لوگوں کا راضی ہونا ضروری ہے۔سابق آرمی چیف نے پی ڈی ایم کو این۔ آر۔ او دیا،اس کو بعد پی ڈی ایم ڈرائنگ روم کی جماعت بن کر رہ گئی۔
جنرل باجوہ سے اختلافات کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائیر باجوہ سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں،وہ احتساب نہیں چاہتے تھے۔