Voice News

مقبوضہ کشمیر میں 3 نوجوان کشمیری شہید

سدرہ: جموں کشمیر کے علاقہ سدرہ میں بھارت نے اپنی ریاست دہشت گردی کو برقرار رکھتے ہوے 3نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جموں کشمیر میں ریاستی دہشت گردی تھم نہ سکی۔بھارتی فوجی انتہا پسندوں نے آج 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلے میں نوجوانوں کو شہید کیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کشمیر کے علاقہ سدرہ میں ٹرک کا سفر کر رہے تھے،بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کا محاصرہ کیا اور ان کی تلاشی لی اور کاروائی کے دوران ان کا قتل کر دیا۔بھارتی فوج نے ان کے قتل کا جواز پیش کرتے ہوے انہیں عسکریت پسند قرار دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے