Voice News

بے نظیر شہید کے حوالے سے نیند میں بھی غفلت نہیں کر سکتا: سابق صدر آصف زرداری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کا محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر کہنا ہے کہجبر کے حالات سے گزر کر ہم کندن بنتے ہیں یہی محترمہ بے نظیر سے ہم نے سیکھا ہے

سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کی پندرھویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ آئین اور جمہورہیت کی خاطر محترمہ نے بے پناہ قربانیاں دیں تمام تر مشکلات کے باوجود جمہوریت کے لیے مزاحمت جاری رکھی۔آئین و جمہوریت کی خاطر بی بی کی طرح کسی نے بھی مشکلات کا سامنا نہیں کیا۔محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو رکنے نہیں دیں گے۔اسمبلیاں اپنی مدّت پوری کریں گی محترمہ کے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔بے نظیر شہید کے حوالے سے نیند میں بھی غفلت نہیں کر سکتا۔


جبر کے حالات سے گزر کر ہم کندن بنتے ہیں یہی محترمہ بے نظیر سے ہم نے سیکھا ہے۔ہم وہ خون نہیں جو مشکلات کی آگ سے موم کی طرح پگھل جاے۔ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی بہادری،صبر اور برداشت کی علامت تھیں،سیاست میں محترمہ نے میری راہنمائی کی تھی محترمہ کا فلسفہ آج بھی میری راہنمائی کرتا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ عوام بر سرِ روز گار ہو،نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ہوں۔ایسا ملک ہو جہاں خواتین ڈر اور خوف سے آزاد ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے