راہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سات ماہ میں ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا

پی ٹی آئی راہنما شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بکھیرنے کی خواہش کرنے والے خود بکھر جائیں گے۔حکمرانوں نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے،سات ماہ میں ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا مہنگائی عروج پر پہنچ گئی۔
شاہ محمود قریشی نے حکومتی اتحاد پر کڑی تنقید کرتے ہوے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کا شیرازہ بکھرنے والا ہے،پی ڈی ایم ملک میں انتشار کی سیاست کر رہی ہے .