بلوچستان میں آٹے کے بحران کے باعث 100کلو کی بوری 12ہزار کی کر دی گئی

مارکیٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک بلوچستان کی جانب سے ملز کو ماہانہ کوٹے کی فراہمی میں تاخیر کی جا رہی ہے۔100کلو کی بوری 12ہزار میں فروخت کی جارہی ہے۔مارکیٹ ایسو سی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملز مالکان بلیک مارکٹ سے مہنگے داموں میں گندم خرید رہے ہیں،پنجاب نے آٹے اور گندم کی بین الصوبائی منتقلی پر پابندی عائد کر دی ہے محکمہ خوراک کو آٹے کی یومیہ ضرورت کا ڈیٹابھی معلوم نہیں۔
جب کہ محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث صوبائی حکومت کو گندم کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاسکو سے 20لاکھ بوری گندم کا معاہدہ ہو چکا ہے اگلے ہفتے تک گندم کی سپلائی شروع ہو جاے گی۔