کراچی: وزیرِ اعلی سندھ نے مزارِ قائد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ امید کی کرن کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے

وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے باباے قوم کے یومِ پیدائش کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی۔دعا اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کو معاشی بحران کے ساتھ دہشت گردی کا بھی سامنا ہے۔متحد ہو کر ملک کو بحران سے نکالیں گے۔امید کی کرن کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔
قوم کو پیغام دیتے ہو ے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ متحد رہیں گے تو ہر بحران کا سامنا کرپائیں گے۔