لاہور: گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے مسلم لیگ ن کے راہنما و مشیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین کو پامال کیا جا رہا ہے

عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لے رہے،گورنر پنجاب نے آئنی اختیار استعمال کرتے ہوے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا۔اعتماد کا ووٹ لینے کا اس لیے کہا گیا کہ اس کی قانونی وجوہات ہیں۔آئین کے مطابق اگر وزیرِ اعلی مقررہ وقت پر اعتماد کا ووٹ نہ لیں تو انہیں ڈی نو ٹیفائی کر دیا جاے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری گورنر کے صوبیدار کی ہے کہ وہ وزیرِ اعلی کو کب ڈی نوٹیفائی کرتے ہیں۔گورنر کے غیر آئنی اقدامات پر صدر کو خط لکھنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔آئینی اور قانونی طور پر وزیرِ اعلی کے پاس اکثریت نہیں رہی،ایل ڈی اے کے اجلاس میں لاہور کا ماسٹر پلان منظور کیا گیالہذا پرویز الہی کو اب استعفی دے دینا چاہیے۔