پاکستان میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کاروائی جاری ہے: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو

واشنگٹن: پاکستان وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کی اٹلانٹک کونسل جنوب ایشیاء کے مباحثے میں شرکت
اٹلانٹک کونسل جنوب ایشیا کے منعقدہ مباحثے میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوے امریکا کے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کاروائی جاری ہے۔معاشی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے امن و امان کا قیام لازم ہے۔
کورونا کی وبا سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا،سیلاب متاثرین کی بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ 33ملین افراد سیلاب سے متاثر ہو ے جو کہ پاکستان کے لئے بڑا چیلنج ہے۔پاکستان کو ماحولیاتی سانحات کا سامنا ہے لیکن ہمیں اعتماد ہے کہ ان مسائل سے جلد نکل آئیں گے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زراعت،صحت اور تعلیم کا نظام منجمد ہے۔ سیلاب سے پیدا صورتِ حال میں عالمی برادری کا تعاون درکار ہے۔
امریکا اور پاکستان کے بہتر مستقبل کی طرف اشارہ کرتے ہوے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان لاجسٹک اور ٹریڈ حب کا کردار ادا کر سکتا ہے۔