
اسلام آباد ہائی کورٹ:عمران خان کے خلاف پانچ کیسسز کی سماعت جس میں عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کو
کاغذات میں ظاہر نہ کرنے پر نا اہلی کیس میں عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کروانے کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چئیر مین پی ٹی آئی تحریکِ انصاف کے خلاف ۵ کیسسز کی سماعت ہوئی جن میں چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس کیس،ممنوعہ فنڈنگ کیس،تو شہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف پی ٹی آئی درخواستوں کی سماعت،عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیر یان کو کاغذتِ نامزدگی میں چھپانے کے کیس کی سماعت اور عمران خان کو پارٹی چئیر مین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عمر فاروق نے کیسسز کی سماعت کی،عدالت میں عمران خان کے وکیل ایڈودکیٹسلمان اکرم اور الیکشن کمیشن کے وکیل پیش ہو ے ئ۔عمران خان کے وکیل نے اپنا مدّعا پیش کرتے ہو ے ئ بتایا کہ عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کے معاملے پر پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ یہ معاملہ کئی بار پیش کیا جا چکا ہے لیکن درخواستیں مسترد ہوتی رہی ہیں۔
دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہو ے ئ ۹۱ جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔