Voice News

بلاول بھٹو زرداری کا مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر بھارت پاگل ہوگیا

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو
نیو یارک:وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوے مودی حکومت کے احتجاج اور
ملکی و بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کی

انٹرویومیں بھارت مودی حکومت کے احتجاج پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت میں میرے خلاف احتجاج ہو رہا ہے یہ ان کا حق ہے۔بھارت میں میرے سر کی قیمت لگائی گئی،میرے سر کی قیمت لگانے سے ثابت ہوا کہ میں نے جو کہا تھا وہ درست ہے۔مودی گجرات کا قصائی ہے یہ الفاظ گجرات کے مسلمانوں نے استعمال کیے۔مودی سے متعلق میں نے تاریخی حقیقت بیان کی ہے۔


ملکی مسائل پر بات کرتے ہوے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ انتہائی بد قسمتی ہے کہ عمران خان اس وقت الیکشن کی بات کر رہا ہے۔عمران خان احتجاج سے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔موجودہ صورتِ حال میں قبل از وقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔سیلاب کی صورتِ حال کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ملکی معیشت کی بحالی اور سیلاب زد گان کی امداد کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔


مزید بین الاقوامی مسائل کو موضوعِ بحث بناتے ہوے وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یوکرین جنگ نے خطے کی صورتِ حال کو متاثر کیا ہے۔عالمی برادری کو خوراک کا تحفط یقینی بنانا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے