Voice News

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر ملکی سیاست میں ہلچل

اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی محاذ گرم ہو گیا ،صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین اہم سیاسی شخصیات کے درمیان ملاقاتیں ہوئی ہیں ، وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی

وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ملاقات کی ۔

شہباز شریف نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پر معیشت سمیت مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان بارے تبادلہ خیال اور آئندہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف واپس اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹائون پہنچ گئے جہاں کچھ دیر بعد پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ان سے ملاقات کے لئے پہنچ گئے

۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی معاشی اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو چوہدری شجاعت حسین سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے