
پرویز الہیٰ کی جانب سے دینے والے بیانات کے بعد پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پرویز الہیٰ کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیے۔جبکہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے انٹرویو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہیٰ کا بیان اچنبھے کی بات تھ
گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بات کہی جنرل (ر) باجوہ ہمارے محسن ہیں آپ کے بھی محسن ہیں پی ٹی آئی کے محسن ہیں ان کے خلاف نہ بولیں ، ہم دوپہر کے وقت ملے تو کہا باجوہ صاحب کے خلاف باتیں نہ کریں ،
عمران خان نے کہا میرے پاس اور بھی بہت درخواستیں آئیں پھر میںنے پھر اسے مان لیں، ہمیں ساتھ بٹھا کر جنرل (ر) باجوہ کو بر ا بھلا کہنا بہت زیادتی ہے ، احسان فراموش نہ بنیں، جنرل (ر) باجوہ کے احسانات ہیں ، وہ آپ کو اٹھا کر کہاں سے کہاں لے گئے ،کہاں سے کہاں پہنچایا،
بیرون ملک سے فنڈز لانے خود گئے، سعودی عرب، قطراور آئی ایم ایف سے پیسے سابق آرمی چیف لے کر آئے، انہوں نے ہی آئی ایم ایف سے بیلجئم میں بیٹھ کر بات کی تھی