
نمائندہ خصوصی (زینت شہزادی)
سیاستدان اور ٹیلی ویژن کے معروف اینکر پرسن عامر لیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ایف آئی اے کراچی نے پنجاب کے علاقے لودھراں میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔
یہ کیس (پیکا) پی ای سی اے 2016 کی دفعہ 20، 21 اور 24 کے تحت 10 اکتوبر 2022 کو درج کیا گیا تھا۔ عبوری چارج شیٹ یکم نومبر کو عدالت میں پیش کی گئی۔
دانیہ شاہ سے عامرلیاقت کی "ناذیبا” ویڈیو جاری کرنے سے متعلق کیس میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ زیر بحث ویڈیو – آزادانہ طور پر تصدیق شدہ نہیں اور ناہی عامر لیاقت نے اسے جعلی قرار دیا تھا – اس ویڈیو میں عامر لیاقت کو مبینہ طور پر ایک غیر قانونی ڈرگ کے استعمال کے بعد اپنے گھر میں مکمل طور پر برہنہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔
یہ ویڈیوعامر لیاقت حسین سے ان کی تیسری شادی کے ٹوٹنے کی خبروں کے چند دن بعد لیک ہوئی تھی۔
دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے دائر کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق شکایت کی تصدیق کر کے مزید تفتیش کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ انکوائری کے دوران یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی تذلیل کرنے کی غرض سے فحش ویڈیوز ریکارڈ کیں اور پھر کئی بار یوٹیوب انٹرویوز کے دوران بھی اس نے وہی ویڈیوز دکھائیں۔
دانیہ شاہ کو ایف آئی اے کی ٹیم کراچی کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ۔ بعد ازیں ریمانڈ کے حصول کے لیے اسے کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عامر لیاقت، ایک سابق ایم این اے، 9 جون 2022 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی اچانک موت کے بعد، پولیس نے کہا تھا کہ پوسٹ مارٹم کیا جائے گا لیکن پوسٹ مارٹم سے انکار کرنے کے بعد لاش کو ان کے اہل خانہ کی تحویل میں دینے سے پہلے صرف ابتدائی جانچ کی گئی اوراگلے دن انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 21 جون کو عدالت نے ان کی لاش کو نکالنے کا حکم دیا۔
دانیہ شاہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی تھیں اور مئی میں، ان کی موت سے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل، انہوں نے علیحدگی کا اعلان کیا۔
دانیہ شاہ ایک ماڈل اور مشہور ٹک ٹاکر ہٰیں۔ اپنی ایک انسٹگرام پوسٹ میں دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت وہ شخص نہیں جو وہ ٹی وی میں دکھائی دیتا ہے۔ اس کا اصل چہرہ بہت بھیانک ہے۔ درحقیقت ایک شیطان سے بھی بد تر۔ وہ چار چار دن تک مجھے کمرے میں بند کئے رکھتا ، کبھی بھی مجھے وقت پر کھانا نا کھانے کو نہ دیتا اور ساری سارئ رات جگائے رکھتا تھا۔ اور مجھے اکثر دھمکی دیا کرتا کہ اگر تم نے مجھے چھوڑنے یا دھوکہ دینے کی کوشش کی تو تمھیں جان سے مار دوں گا۔ یہاں تک کے اس نے ایک دفعہ میرا گلا دبانے کی بھی کوشش کی تھی۔