Voice News

عمران خان نے جیو نیوز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں مقدمہ دائر کر دیا

عمران خان نے توشہ خانے کے تحائف سے متعلق دعووں کے جواب میں مجرمانہ ہتک عزت کا دعویٰ دائرکیا ہے

ٹویٹ میں عمران خان نے بتایا کہ حسن شاد کی سربراہی میں میرے متحدہ عرب امارات کے وکلاء جیو ٹی وی، شاہزیب خانزادہ اور دھوکہ باز عمرفاروق ظہور کیخلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتکِ عزت (Libel and Slander) کا دعویٰ دائر کرچکے ہیں

عمران کے بیان پر شاہ زیب خانزادہ کا جواب

بیان پر شاہزیب خانزادہ نے کہا تھاہم یہ اسٹوری پوری تحقیق اور محنت کے بعد سامنے لائے ہیں اور ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں، دعویٰ دائر کرنا عمران خان کا حق ہے، عمران خان جہاں چاہیں ہمیں بلائیں ہم ان کا سامنا کریں گے لیکن ہم یہ ضرور چاہیں گے کہ عمران خان پر جو الزامات لگ رہے ہیں وہ ان کا جواب ضرور دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے