
اسلام آباد: مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونز کی برآمدات کی تقریب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی
یہ تقریب انووی ٹیلی کام کے سیگو برانڈ کے افریقی مارکیٹ کے لئے متحدہ عرب امارات کو کامیابی سے برآمد کئے جانے والے پاکستان میں تیار کردہ ایک لاکھ بیس ہزار موبائل فونز کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی
۔ تقریب میں ممبر فنانس پی ٹی اے محمد نوید، ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ پی ٹی اے ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر اور پی ٹی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او انووی ٹیلی کام ذیشان میاں نور بھی موجود تھے۔ سی ای او انووی ٹیلی کام نے موبائل کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے بھرپور تعاون اور اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی کاوشوں کو سراہا