
لاہور کے ایک ریستوراں نے حال ہی میں ان لوگوں کے لیے بیئر (ایک قسم کی ہلکی شراب) متعارف کرائی ہے جو اسے کبھی کبھار پینا چاہتے ہیں لیکن یہ بھی چاہتے ہیں کہ بیئر ‘حلال’ ہو۔ اسے تیار کرنے والے شیف کا کہنا ہے کہ یہ اس کے لیے بہترین ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ریسٹورنٹ کے حوالے سے فیس بک پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک خاتون رپورٹر کیفے میں جا کر بتاتی ہیں کہ یہاں کے نوجوان بغیر کسی ہچکچاہٹ کے یہ بیئر پی سکتے ہیں کیونکہ یہ حلال ہے۔ شیف عثمان نے خاتون رپورٹر کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کیفے اسپاٹ لائٹ ‘حلال’ بیئر کے خصوصی شاٹس پیش کرتا ہے۔ اس کے پیچھے مرکزی خیال دبئی سے اخذ کیا گیا تھا، جہاں ہر قسم کی بیئر دستیاب ہے۔ اس لیے میں نوجوانوں کو کچھ نیا متعارف کروانا چاہتا تھا جو ‘حلال’ ہو تاکہ نوجوان نسل بیئر پیے لیکن ‘حلال طریقے سے’۔ حلال شراب کے اجزاء میں چونے کا سوڈا، تازہ پھلوں کی پیوری، جوکا واٹر اور سیون اپ سوڈا شامل ہیں۔ عثمان کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر ہم نوجوان نسل کو حرام سے نکال رہے ہیں اور انہیں بیئر بنا کر حلال بنا رہے ہیں۔ یہ بیئر، فوڈ اینڈ بیوریج اتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کے سامنے تمام اجزاء کو ملا کر بیئر بناتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اپنے تبصروں میں اس عجیب و غریب خیال کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔