
پاکستان میں مسٹری سپنر کے نام سے مشہور ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر کے سب کی توجہ اپنی طرف کرائی۔
انہوں نے زیک کرولی کو 19 رنز پر بولڈ کیا۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد انگلش بیٹرز کی تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا انداز اپنایا، اس دوران بین ڈکٹ اور اولی پوپ کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ ڈیبیو میچ کھیلنے والے ابرار احمد نے ہی انگلینڈ کی دوسری پارٹنرشپ 117 رنز پر توڑی جب انہوں نے بین ڈکٹ کو 63 رنز پر ایل بی ڈبلیو کی
انگلش ٹیم کی تیسری وکٹ بھی ابرار احمد نے حاصل کی۔ابرار احمد نے جو روٹ کو 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے مختلف پچ ہے، کوشش ہوگی پاکستان کو انڈر پریشر رکھیں۔ اس موقع قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم جلد انگلش بیٹرز کی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں کم بیک کریں گے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف انجریز کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں
2 Comments