Voice News

جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو وضاحت کرنی چاہیے،خرم دستگیر

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی وضاحت آنی چاہیے،کیونکہ فوج تو بار بار کہتی رہی ہے کہ ہم سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں،اگر اس کے بعد بھی وہ پرویز الٰہی کو سیاسی مشورے دیتے رہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے

خرم دستگیر نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائر ہوچکے ہیں،عمرا ن خان میں اتنی جرات تھی تو اقتدار میں رہتے ہوئے یہ باتیں کرتے،وہ جن بے ساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آئے وہ ہٹیں تو انہیں اپنی غلطیاں یاد آگئیں۔

فوج سیاست سے پیچھے ہٹنا چاہتی ہے تو سیاستدان بھی انہیں سیاسی مدد کیلئے طلب نہ کریں،فوج کی سیاست میں عدم مداخلت کی پالیسی برقرار رہنی چاہیے۔

نواز شریف اور آصف زرداری اپنی ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرچکے ہیں۔انہیں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی غلطی کا اعتراف کرلینا چاہیے۔پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار بنانا ہمارا اچھا عمل نہیں تھا۔عمران خان صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑیں گے،پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑی گئیں تو وہاں الیکشن ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے