Voice News

بھارت میں دو کلومیٹر سڑک چوری کرلی گئی

 بھارتی صوبے بہار کے ایک گاؤں میں حقیقت میں دو کلومیٹر سڑک چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، مبینہ چور چند دن قبل ایک موبائل ٹاور، گزشتہ ماہ کے اوائل میں ریل انجن اور اس سے قبل ایک پل پر اپنا ہاتھ صاف کرچکے ہیں

یہ واقعہ بہار کے ضلع بنکا کے ایک گاؤں کھرونی میں پیش آیا، لوگ گزشتہ روز جب صبح کو اپنے گھروں سے باہر نکلے تو یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ گاؤں سے ہو کر گزرنے والی تقریباً دو کلومیٹر طویل سڑک کا کوئی پتہ ہی نہیں ہے اور جہاں کبھی سڑک ہوتی تھی وہاں گیہوں کے بیج بو دیے گئے ہیں۔

لوگ پہلے سمجھے کہ وہ کوئی خواب دیکھ رہے ہیں لیکن جلد ہی انہیں حقیقت کا ادراک ہوگیا کہ کھرونی گاؤں کو خادم پور گاؤں سے ملانے والی سڑک تو چوری ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھیرونی گاوں کے مبینہ ’چوروں‘ نے کولتار سے بنی پختہ سڑک کو پہلے اکھاڑ دیا اور پھر اس پر ٹریکٹر چلا کر اس پر اور اس کے اطرف کے کھیتوں میں گیہوں بو دیے۔ جب خادم پور گاؤں کے لوگوں نے اس پر اعتراض کیا تو مبینہ چور مرنے مارنے پر اتر آئے۔

اس واقعے کے بعد گاؤں اور آس پاس کے علاقے کے لوگ شدید غم و غصے میں ہیں کیونکہ انہیں نقل و حمل میں کافی پریشانی پیش آرہی ہے۔ لوگوں کو مین روڈ تک پہنچنے کے لیے پگڈنڈیوں کے راستے پیدل ہی جانا پڑ رہا ہے

Related Articles

1 Comment

Avarage Rating:
  • 0 / 10
  • jklljl , 6دسمبر، 2022 @ 11:27 صبح

    n,,n

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے