Voice News

گلوکارسدھوموسے والا کا قاتل امریکاسے گرفتار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ سے تعکلق رکھنے والے گولڈی برارکوامریکی ریاست کیلفورنیا سےحراست میں لیا گیا

گولڈی برارسیاسی پناہ لینے کیلئے امریکا منتقل ہوا تھا، اس دوران وہ مختلف مقامات پراپنی رہائشگاہ بھی تبدیل کرتا لیکن پولیس نے بالآخراسے گرفتارکرلیا۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان گلوکار کے قتل کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ، ’بطورایک ریاست کے سربراہ کے میں آپ کو مصدقہ اطلاع دے رہا ہوں کہ گولڈی برارکو امریکا میں گرفتارکرلیا گیا‘۔

پنجاب کے شہرسری مکتسر صاحب سے تعلق رکھنے والا گولڈی 2017 میں اسٹوڈنٹ ویزا پرکینیڈا گیا تھا۔

گلوکاراوراپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھوموسے والا کو 29 مئی کو نامعلوم افراد نے پنجاب کے ضلع مانسہ میں گاڑی پرفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو کی گاڑی پر 30 کے قریب گولیاں چلائی گئیں۔ واقعے کے بعد گولڈی برار نے فیس بُک پوسٹ کے ذریعے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

لارنس بشنوئی گینگ کا سربراہ پہلے ہی بھارتی پولیس کی حراست میں ہے جبکہ قتل میں ملوث کئی زیرحراست ملزمان بھی اس قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے