Voice News

جنرل باجوہ جس غلطی کا اعتراف کرچکے ہیں اسے درست کیا جائے :اسد عمر

اسد عمر نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی یہ نہیں کہتی کہ فوج فیصلہ کرکے الیکشن مسلط کردے، ہم چاہتے ہیں جس غلطی کا جنرل باجوہ اعتراف کرچکے ہیں ، اس مداخلت کو الیکشن کے ذریعے درست کیا جائے

فروری میں ہمیں کہا گیا تھا کہ سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ 2021 میں کیا گیا تھا، قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا آپ کا فیصلہ درست ہے لیکن حالات کو بھی دیکھیں۔ قمر جاوید باجوہ کو کہا تھا کہ نئے انتخابات کی طرف نہ گئے تو ملک کا نقصان ہوگا، آج بدقسمتی سے ہم نے ملک میں معاشی تباہی اور انتشار بھی دیکھ لیا۔ پہلے پی ڈی ایم والے فوج پر تنقید کرتے تھے اس وقت خاموشی تھی۔


آج پی ٹی آئی کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے تو انتقام لیا جارہا ہے۔ سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تو کالز کس کو کی جارہی تھیں۔ ق لیگ کو وزارت عظمیٰ کی آفر میں اداروں کی کوئی مداخلت نہیں تھی، واضح نظر آرہا تھا کہ سیاسی پوزیشن لے لی گئی۔ ایسے ارکان بھی ہیں جنہیں فون کالز کی گئیں لیکن وہ ساتھ کھڑے رہے۔ اصل مسئلہ تحریک عدم اعتماد نہیں اس کے بعد کیا ہوا وہ اہم تھا۔


تاثر دیا گیا عمران خان ناکام ہوگئے اور شہبازشریف بہتر ہیں۔ تاثر دیا گیا شہبازشریف بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ سمجھا جارہا تھا کہ عمران خان جائیں گے تو لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے۔ لیکن ان کا حساب کتاب غلط ہوا اور قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوگئی

Related Articles

6 Comments

Avarage Rating:
  • 0 / 10

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے