Voice News

آزاد کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف، ن لیگ آگے

غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے زاد جموں و کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ضلع کونسل کی 33 نشستیں جیت لیں۔

بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی ضلع کونسل کی 23 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی اورمسلم لیگ ن نے 16 نشستیں حاصل کیں۔

وادی نیلم میں تحریک انصاف نے 7 جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے 3،3 نشستیں حاصل کیں جبکہ 2 نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کیں۔

تحریک انصاف نے وادی جہلم میں 10 نشستیں حاصل کیں، جبکہ مسلم لیگ کے حصے میں 5 اور پیپلز پارٹی کے حصے میں 3 نشستیں آئیں۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق مظفرآباد میونسپل کارپوریشن کے تمام 36 وارڈز میں مسلم لیگ ن 12 نشستیں حاصل کرکے سر فہرست رہی جبکہ پیپلز پارٹی 8 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

تحریک انصاف نے 7 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے بھی 7 نشستیں حاصل کیں، مسلم کانفرنس کو صرف 2 نشستیں مل سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے