وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے تمام صوبائی اسمبلیاں توڑنےکے اعلان کے بعد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں، جس کے بعد اسمبلی نہیں توڑی جا سکے گی
عمران خان کا پارلیمانی سسٹم میں چلنے کا رویہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات غیر مشروط ہوتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں۔ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کا اعلان شکست ہے۔ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ آج وہ لوگوں کا سمندر لانا چاہتے تھے، لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ غیر ملکی قبضہ گروپ ہے، خون کے آخری قطرے تک ملک کیلئے لڑوں گا، آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی لڑنا پڑتا ہے، تاریخ گواہی دے گی کہ عمران خان اپنے ملک کیلئے آخری گیند تک لڑتا رہا، کبھی نہیں سوچا کہ پاکستان کے علاوہ میرا کوئی گھر ہو
1 Comment