Voice News

ڈپٹی کمشنر خود 2 ارب کی کرپشن مان گیا

ڈپٹی کمشنر عدنان رشید رقم واپسی کے بدلے رہائی مانگ رہے ہیں

حیدر آباد موٹروے پروجیکٹ کی اراضی کے حصول کے لیے 2 ارب سے زائد خفیہ ٹرانزیکشن میں ملوث ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز تاشفین عالم کو آذربائیجان فرار ہونے کے 4 دن بعد معطل کردیا۔تاشفین عالم 19 نومبر کو آذربائیجان روانہ ہوئے تھے جس کے چار دن بعد 22 نومبر کو سروس جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ (ایس جی اے اینڈ سی ڈی) نے انہیں معطل ہونے کے احکامات جاری کردیے، جبکہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کہا کہ تاشفین عالم کو 120 دن کے لیے عہدے سے معطل کردیا جائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس کمیٹی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد 22 نومبر کے نوٹی فکیشن کے مطابق افسر کو چارج شیٹ بھیجی گئی تھی، یہ کمیٹی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے ایم نائن پروجیکٹ کے لیے زمین کے حصول کے لیے مبینہ طور پر فنڈز کی خفیہ ٹرانزیکشن کے ریکارڈ کی چھان بین کے لیے بنائی گئی تھی۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اپنے دفتر سے غائب رہے اور شہید بےنظیر آباد ڈویژنل کمشنر نے سروس جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ 4 روز سے سرکاری ذمہ داریاں نہیں نبھائیں۔

کمیٹی کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ سجاد حیدر ڈائریکٹر جنرل آف ٹریننگ، مینجمنٹ اور ریسرچ طارق شاہ اور سینئر افسر عمر فاروق بلو نوشہرو فیروز میں معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے زمین کے حصول کے لیے اپنے آپ کو لینڈ ایکوزیشن افسر (ایل اے او) کے طور پر تعینات کیا تھا، یہ عہدہ زیادہ تر اسسٹنٹ کمشنر کو دیا جاتا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت زمین حاصل کرنے کے بعد 850 زمین کے مالکان کو بینک کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ زمین مالکان کو رقم کی ادائیگی کے دوران سنجیدہ عمل کی خلاف ورزی کی گئی ہے، این ایچ اے کے حکام کے مطابق ان کو آفس سے ادائیگی کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ نوشہرو فیروز میں زمین کے حصول کے لیے رقم کی ادائیگی جون 2022 کو کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ خطیر رقم کی ادائیگی بھی ہوئی تاہم یہ رقم کھاتے داروں کے حمایت میں جاری کی گئی تھی، 2 ارب روپے سے زائد رقم جون 2022 کے ماہ میں آٹھ مختلف تاریخوں میں نکالی گئی تھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے