Voice News

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم

faisal vawada

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کر دی

فیصل واوڈا نے عدالت میں بیان دیا کہ معذرت خواہ ہوں، عدالت سے معافی مانگتا ہوں۔چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کو کہا کہ آپ نے تین سال تک لوگوں کو گمراہ کیا۔ عدالت کے سامنے پہلے معافی مانگیں اور پھر کہیں استعفیٰ دیتے ہیں۔

عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔جھوٹا بیان حلفی دینے کی نیت نہیں تھی۔ عدالت کو جو حکم ہو گا قبول ہو گا۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ جو آپ سے کہا جا رہا ہے عدالت کے سامنے خود کہیں ۔ فیصل واوڈا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں تو اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس تو تاحیات نااہلی کی ڈکلئیریشن کا اختیار ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کیوں اپنے سامنے موجود شواہد سے تاحیات نااہل نہیں کر سکتی فیصل واوڈا نے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے کئی جھوٹ بولے۔اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے فیصل واوڈا کو (آج) ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،عدالت نے فیصل واڈا کو امریکا کی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کا حکم دے دیا

ای سی پی نے فیصل واڈا کے خلاف دوہری شہریت پر نااہلی کی درخواستوں پر فیصلہ 23 دسمبر 2021 کو محفوظ کیا تھا۔بعد ازاں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ف) کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا جبکہ انہیں بطور رکن قومی اسمبلی حاصل کی گئی تنخواہ اور مراعات دو ماہ میں واپس کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ای سی پی نے فیصل واڈا کے بطور سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن بھی واپس لے لیا تھا جبکہ ان کی جانب سے بحیثیت رکن قومی اسمبلی، سینیٹ انتخابات میں ڈالے گئے ووٹ کو بھی ’غلط‘ قرار دیا گیا تھا۔فیصل واڈا پر الزام تھا کہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑتے ہوئے اپنی دوہری شہریت کو چھپایا تھ

Related Articles

1 Comment

Avarage Rating:
  • 0 / 10
  • […] فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سر،سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کرا کر نا اہلی کے دروازے پر لے آئے […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے