
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اگلے آرمی چیف ہوں گے، حکومت کا اعلان
ایک اہم پیش رفت میں، حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاکستان کے اگلے چیف آف آرمی اسٹاف ہوں گے۔
اور سمری منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دی ہے
اسٹاف ہوں گے۔ اور سمری منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دی ہے
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،جبکہ ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم نے آئین کا استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کر کے سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی ہے ۔اب یہ صدر پہ ہے کہ وہ اس معاملے کو متنازع نہ بنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے سپریم لیڈر ہیں اور ملک کو سیاسی تنازعات سے پاک رکھنا ان کا آئینی فرض ہے
3 Comments