Voice News

جانیے توشہ خانے سے ھر سیاستدان نے کونسے تحائف لیے

 پاکستان کے حکمرانو ں نے توشہ خانہ کو کیسے لوٹا؟ پاکستان کی تاریخ کے حیران کن ا نکشا فا ت

 اسلام آباد: پاکستان کے صحافی عدنان عادل نے  ا پنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف شوکت عزیز نے لیے جب کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے صرف 14 تحائف لیے۔

صحافی عدنان عادل نے ا پنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک لسٹ جاری کرتے ہوئے   1980 سے 2008 تک کے اعداد و شماربتا  دیے  ا ور سوشل میڈیا    نئی بحث نےجنم لیا- صحافی عدنان عادل نے کہا کہ سابق صدر ضیا ء الحق نے 122، محمد خان جونیجو نے 304 ، غلام اسحاق خان نے 88، بینظیر بھٹو نے 194 جب کہ نواز شریف نے دو ادوار میں 95 تحائف سرکاری توشہ خانہ سےردی کے  داموں خریدے۔

عدنان عادل کے مطابق  رفیق تارڑ  نے  83، میر  ظفر اللہ جمالی نے  110 ، چوہدری شجاعت حسین نے نو، سابق صدر  فاروق لغاری نے  114،   تحائف خریدے۔ سابق صدر  جنرل (ر) پرویز  مشرف نے   515 جب کہ ان کے دور میں وزیر اعظم رہنے والے  شوکت عزیز  نے توشہ خانہ سے  1126 تحائف خریدے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں توشہ خانہ سے 14 تحفے خریدے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے